لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ نے پی ڈی ایم کے آئند ہ جلسے کیلئے چندہ مہم شروع کر دی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے چندہ کی اپیل پارٹی رہنما ، اراکین اسمبلی اور کارباوری شخصیات سے کی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ لی درخواست پر کاروباری شخصیات،
اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نقد چندہ جمع کرایا ۔ ن لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصل کھوکھرنے30، سیف الملوک نے 20لاکھ روپے جبکہ سابق لیگی چیئرمین عمران خان کی جانب سے 10لاکھ روپے فنڈ میں جمع کرائے گئے ۔ کاروباری شخصیت مقامی کیبل کے مالک چودھری جمیل نے نقد 15لاکھ فنڈ میں دیے ، مقامی اسٹور کے مالک مردان زیدی نے پانچ لاکھ جمع کروائے ۔ اسی طرح رانامبشرنے20لاکھ، رمضان بھٹی نے5 لاکھ، بلال یاسین نے10لاکھ روپے فنڈز میں دیے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر،میاں سلیم نے بھی 5، 5 لاکھ روپے جلسہ کے لیے چندے کیلئے فنڈز میں جمع کروائے ۔ واضح رہے کہ 13دسمبر کو پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی جانب سے جلستے کا اعلان کیا گیا ہے ۔