جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی وزیر نور الحق قادری کی مسیحی برادری کو حضرت عیسی ؑ کی پیدائش پر مبارکباد 

datetime 1  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی نورالحق قادری نے کہا ہے کہ حب الوطنی، ملکی استحکام کے حوالے سے مسیحی برادری کا کردار نمایاں رہا ہے حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیاء کا پیغام محبت، امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام ہے ۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ اسلام آباد کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

۔وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیززلفی بخاری شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نورالحق قادری نے دنیا بھر کے تمام مسیحی برادری کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیدائش کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیاء کا پیغام محبت، امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی مسیحی برادری نے ہمیشہ ذمہ دار شہری کا کردار ادا کیا ہے ،حب الوطنی، ملکی استحکام کے حوالے سے مسیحی برادری کا کردار نمایاں رہا ہے ،حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیاء کا پیغام محبت، امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام انبیاء نے انسانیت کی فلاح و بہبود کا کام کیا ہے ،مذہب کبھی نفرتوں یا انتشار کی طرف نہیں لے کر جاتا بلکہ مذاہب اتحاد و محبت کا پیغام دیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مسیحیت کا بطور مذہب پیغام ہی محبت اور دوستی کا ہے ،تمام انبیاء کرام کا احترام تمام مذاہب پر لازم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فرانسیسی صدر کی گستاخی پر پاکستان، ترکی اور ایران کے ساتھ خود مسیحی دنیا نے بھی اس توہین کو مسترد کیا ،جرمن چانسلر کی طرف سے بھی واضح پیغام آیا ۔ انہوںنے کہاکہ نفرت ہمیشہ المیوں کو جنم دیتی ہے، جو بھی نفرت کے بیج بوئے اس سے ہم بیزاری اور لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں ،پاکستان اقلیتی برادری اور مذہبی آزادی کے حوالے سے آئین واضح ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئین میں کوئی شک و شبہ یا گومگو کی کیفیت نہیں ہے ،قائد کا پیغام بھی واضح ہے جس طرح وہ اقلیتی برادری کے حقوق کی بات کرتے ہیں ،عمران خان اقلیتی برادری کی بات سیاست کے لئے نہیں بلکہ یہ ان کے دل کی آواز ہے ،جبری مذہب کے تمام پہلوؤں کے جائزے کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کی اعلی سطحی کمیٹی بن چکی ہے ،اس قبیح فعل کا تدارک کریں گے کیونکہ قرآن کا واضح حکم ہے کہ دین کے معاملے پر کوئی جبر نہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…