اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے ابھی تین سال باقی ہیں ،اگلے 5 سال بھی پی ٹی آئی کے ہی ہونگے ،اقلیتی برادری کے سی ایس ایس امتحانات سمیت دیگر ایشوز جلد حل کریں گے ،شہروں کو خوبصورت بنانے والے سرکاری و نیم ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ بھی جلد ہوگا ،جلد ایسا بل لائینگے جس سے سرکاری کے ساتھ
غیر سرکاری ملازمین کو بھی پنشن کی سہولت حاصل ہوگی ،چاہتے ہیں مدینہ کی ریاست میں ہر انسان کو روزگار کا حق ملے اور ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن بھی ملے ۔ منگل کو کرسمس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہاکہ اقلیتی برادری کے سی ایس ایس امتحانات سمیت دیگر ایشوز جلد حل کریں گے ،شہروں کو خوبصورت بنانے والے سرکاری و نیم ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ بھی جلد ہوگا ،جلد ایسا بل لائینگے جس سے سرکاری کے ساتھ غیر سرکاری ملازمین کو بھی پنشن کی سہولت حاصل ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ مدینہ کی ریاست میں ہر انسان کو روزگار کا حق ملے اور ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن بھی ملے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ای او بی آئی کی پنشن 5 ہزار 8 سو سے ہم نے 8 ہزار سے زائد کی ۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ابھی تک 8 سال رہتے ہیں،اس دور کے ابھی تین سال باقی ہیں اگلے 5 سال بھی پی ٹی آئی کے ہی ہونگے ،سی ڈی اے کے ساتھ ایک بڑے پلان پر کام کررہے ہیں، اگلے 14 روز میں اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے لئے بڑا پراجیکٹ ڈرافٹ لائینگے ،ملک سمیت اسلام آباد میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،کرسمس ضرور منائیں مگر احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں اور ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں۔