مذموم عزائم کے لئے لوگوں کی زندگی کو داؤ پر لگانا پی ڈی ایم کے ٹولے کی خود غرضی ہے:عثمان بزدار

1  دسمبر‬‮  2020

لاہور (پ ر )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران بے احتیاطی کے خطرناک نتائج سامنے آرہے ہیں اور کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 45 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اورکورونا کی دوسری لہر سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا رحجان واضح ہے، لہذاکورونا کی دوسری لہر کے دوران جلسوں اور اجتماعات سے

گریز بہت ضروری ہے -انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں اور اپوزیشن ٹولہ اپنی منفی سیاست کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے – ان عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں -حقائق سے عاری اور عقل سے خالی ٹولہ کورونا میں اضافے کا باعث بن رہا ہے اور جلسوں میں کورونا وباء کا مذاق اڑانے والے حقیقت سے آنکھیں چرا رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے عناصر کو جان لینا چاہیے کہ کورونا ایک تلخ حقیقت ہے – مذموم عزائم کے لئے لوگوں کی زندگی کو داؤ پر لگانا پی ڈی ایم کے ٹولے کی خود غرضی ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کیلئے فکر مند ہوں، اپنے اور اپنے خاندان کیلئے احتیاط کیجئے- دنیا کورونا سے بچاؤ کے لئے دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف بڑھ رہی ہے ہم اس سے بچنا چاہتے ہیں – عوام کے تعاون کے بغیر کورونا کا خاتمہ ممکن نہیں -ماسک اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے سے کوروناسے بچاجا سکتا ہے –

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…