پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان کی طبیعت انتہائی ناساز ڈاکٹرز کی سینئر ٹیم کا معائنہ، وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا‎

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آئن لائن)سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی کی طبیعت تشویشناک ہے۔ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ میر ظفر اللہ خان جمالی کو وینٹی لیٹر ز پر منتقل کر دیا گیا ہے، راولپنڈی کےآرمڈ فورسز انسٹیٹویٹ آف کارڈیالوجی اینڈ نیشنل انسٹیویٹ آف ہارٹ ڈیزیزی کے

سینئرز ڈاکٹر ز کی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا ہے ۔ قبل ازیں صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خا ن جمالی کے انتقال کی جھوٹی خبر چلا دی ، وفاقی و صوبائی وزراء کی جانب سے بھی صدر کے ٹویٹ کے بعد بغیر تصدیق کے تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ، بعدازاں جب غلطی کا پتا چلا تو ڈاکٹر عارف علوی نے فوراً اپنا ٹویٹ ہٹا دیا ، میر ظفر خان جمالی کے اہلخانہ سے بھی معذرت کرلی ۔صدر مملکت نے کہاان کے بیٹے سے بات ہوئی ہے میر ظفراللہ جمالی ابھی حیات ہیں اللہ انہیں صحت دے اسد عمر، فواد چودھری، فردوس عاشق اعوان اور فیصل جاوید بھی دوڑ میں پیچھے نہ پڑے سب نے تصدیق کے بغیر ہی تعزیتی ٹویٹس داغ دییموقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فواد چودھری نے بھی اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا اہم عہدوں پر موجود وزرا کے تصدیق کے بنا بیانات لمحہ فکریہ بن گئے کہا کہ غلط معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اپنا ٹوئٹ ہٹادیا ہے، میر ظفراللہ خان جمالی کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں۔صدر مملکت عارف علوی نے ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کی وفات پر تعزیتی بیان جاری کیا تاہم کچھ ہی دیر بعد اسے حذف کردیا۔بعد ازاں نئی ٹوئٹ میں صدر مملکت نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کی وضاحت کی اور کہا کہ میر ظفراللہ خان جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ غلط معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اپنا ٹوئٹ ہٹادیا ہے، میر ظفراللہ خان جمالی کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں۔صدر مملکت نے کہا کہ میں نے عمرجمالی سے بات کی جنھوں نے بتایا کہ ظفراللہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں، اللہ تعالیٰ میر ظفراللہ جمالی کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…