کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور حق پرست عوام سے سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماعادل صدیقی گزشتہ کچھ دنوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ترجمان نجی اسپتال کے مطابق عادل صدیقی کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہو
گئے تھے جبکہ وہ پھیپھڑوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔عادل صدیقی کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی جس کی وجہ سے وہ کراچی کے نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر تھے۔واضح رہے کہ عادل صدیقی گزشتہ ماہ ہی طویل عرصے بعد وطن واپس آئے تھے جبکہ وہ ماضی میں صوبائی وزیر تجارت بھی رہ چکے ہیں۔