جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ہم نے صرف ڈنڈا دکھایا اور یہ دم دما کر بھاگ گئے، کہاں ان کیلئے آخری کیل ثابت ہوگا اور وہا ں سے ان کا جنازہ نکلے گا ، مولانا فضل الرحمن کاپورے ملک میں جلسے اور مظاہروں کا اعلان

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جمعہ اور اتوار کو پورے ملک میں جلسے اور مظاہروں کو اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان میں عظیم الشان جلسہ کر نے میں کامیاب ہوئے ہیں انشاء اللہ تمہارے تخت کو بھی گرانے میں فاتح اور کامیاب نظر آئیں گے،ہم نے صرف ڈنڈا دکھایا اور یہ دم دما کر بھاگ گئے ،رتی برابر کوئی شرح ہے تو ان کو

چلو بھرپانی میں ڈوب مرناچاہیے ،تیرہ دسمبر کو لاہور میں ٹاکرا ہوگا ،تم کشمیر فروش ہو ،اب فلسطین کو بیچنا چاہتے ہو ،ہم اس کی حفاظت کیلئے میدان میں کٹ مریں گے ،بین الاقوامی نا جائز ایجنڈوں کو پاکستان مسلط نہیں ہودینگے ۔ پیر کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ اس کامیاب اور تاریخی اجتماع کے انعقاد پر میں اہل ملتان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آپ نے جس جذبے ، غیرب، ولولے کا مظاہرہ کرتے ہوئے نا جائز ، ناپاک اور نالائق حکمرانوں کو شکست دی ہے میں اس کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ اجتماع پاکستان پیپلز پارٹی کے یو م سیس کی مناسبت سے ہوا میں ان کا بھی شکر گزار ہوں انہوںنے اپنا یوم تاسیس کو پی ڈی ایم کا پلیٹ فارم بنایا جس پر میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ آپ گزشتہ ایک ہفتے سے حکومت کے ہتھکنڈے دیکھ رہے تھے جس طرح انہوں نے ملتان کی شاہراہوں کو بند کیا ، کنٹینرز لگائے ، کارکنوں کو مختلف اضلاع میں گرفتار کیا ،گیلانی صاحب کے بیٹوں کو گرفتار کیا ،ان پر تشدد کیالیکن ہم نے ایک پریس کانفرنس میں صرف ڈنڈا دکھایا اور پھر دم دبا کر بھاگ گئے یہ ان کی اوقات ہے اگر ان میں رتی برابر کوئی حمیت کوئی شرم اور کوئی غیرت ہے تو چلو بھر پانی میں ان کو ڈوب مر ناچاہیے ۔انہوںنے کہاکہ جس طرح ہم نے ملتان سے بھگایا ہے اور قلع قاسم باغ کے سائے

میں اولیاء اللہ کے سائے میں عظیم الشان جلسہ کر نے میں کامیاب ہوئے ہیں انشاء اللہ تمہارے تخت کو بھی گرانے میں اسی طرح فاتح اور کامیاب نظر آئیں گے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ان خیال یہ ہے کہ یہ گیدڑ بھبھکیوں سے ڈر جاتے ہیں ، ہم نے تم جیسے سر مائوں کا مقابلہ کیا ، ڈکٹیٹروں کا براہ راست مقابلہ کیا ہے ، تم کیا اور پدی کی شورباکیا ہوگا ؟ہم نے ملک کی سیاست کے ہر مسئلے سے

عمران کو لا تعلق کر دیا ہے ، آج کسی مسئلے میں وہ وابستہ نظر نہیں آرہا ہے ، بس کہیں آئی ایس آئی کے دفتروں کا دورہ کرتا ہے ،کہیں وہ چھائونیوں کا دورہ کررہا ہوتا ہے اور کہتا ہے شاید میں محفوظ ہوں ، آپ محفوظ نہیں ہیں اور ہم نے انہوںنے ملتان میں جو تشدد کیا ، سیاسی کارکنوں کو مارا اور پیٹا ،راستے بندکئے ، شاہراہیں روکیں ، چوک روکے ،ہر راستہ روکا ، ہم نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ اور

ہفتہ کے روز پورے پاکستان کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائیگا اتوار کو بھی احتجاج ہوگا ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہر ضلع کے ذمہ داروں کو پیغام دیناچاہتا ہوں کہ اب آپ نے لوگوں کو دعوت دینی ہے ، گھروں سے نکالنا ہے اب انشاء اللہ 13دسمبر کو لاہور میں ٹاکرا ہوگا ، لاہو ر میں ملیں گے اور ان کیلئے آخری کیل ثابت ہوگا اور وہا ں سے ان کا جنازہ نکلے گا اور لاہور سے اسلام آباد تک پیچھا کر نا ہے

جب تک گیدر دم دما کر ملک نہیں چھوڑے گا ہم اب بپھرے ہوئے پاکستانی قوم کو بیٹھنے نہیں دینگے ہم نے نہ خود آرام کر نا ہے نہ آپ نے آرام کر ناہے ، اب ہم نے آرام نہیں کرنا ہے ، سکون نہیں کر نا ہے ، دن رات ایک کر کے لاہور کا معرکہ سر کر نا ہے اوراس کے بعد اسلام آباد کا معرکہ سر کر نا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قائدین نے حکومت کی نا کامیوں کی مختلف پہلوئوں بات کی ہے ،آپ دھاندلی کے

ذریعے اقتدار میں آئے ہیں ہم نے دھاندلی کو مسترد کیا ہے ، پہلے روز سے آپ کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کیا اور اسے جبر کی حکمرانی کہتے ہیں جبر کی حکمرانی کے خلاف لڑنا میرے اکابر کی سنت ہے اس کو پورا کرینگے ، انہوںنے کہاکہ معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے سالانہ ترقی کا تخمینہ آپ نے صفر سے بھی نیچے کر دیا ہے پاکستان سال میں کوئی ترقی نہیں کریگا ، تم نے لوگوں کو بے گھر کیا ،

لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کیا ، آج کہتے ہیں جلسہ نہیں کر دینگے ، ہم جلسہ نہیں کرینگے تو بے روز گار ، غریب ، کسان ، نوجوانوں کی زبان کون بڑے گا ، ہم پوری قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے میدان میں آئے ہیں ، تمہاری خارجہ پالیسی ناکام ہے ، تم کشمیر کو مودی کے حوالے کیا اور آج فلسطین کی سر زمین کو یہودیوں کے حوالے کررہے ہو توہم نے سچ کہا تھا یہ یہودیوں کا ایجنٹ ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مودی کیلئے دعائیں کی تھیں خدا اس کو اقتدار دے مسئلہ کشمیر حل ہو جائیگا اس کو اقتدار ملا

اور آپ نے کشمیر پر اس کے قبضے کو قانونی قرار دیدیا ہے ، تم کشمیر فروش ہو ،اب تم فلسطین کو بیچنا چاہتے ہو ، تم امت مسلمہ کو بیچنا چاہتے ہو ہم اس کی حفاظت کیلئے میدان میں کٹ مریں گے لیکن بین الاقوامی نا جائز ایجنڈوں کو پاکستان مسلط نہیں ہودینگے ۔ انہوںنے کہاکہ اپنے اتحاد کو برقراررکھنا ہے ، اپنی قوت کو برقرار رکھنا ہے ، انہوںنے پورے ملک میں خوف وہراس پیدا کیا ، ملتان کا جلسہ نہ ہو،

انتظامیہ کے افسران یوسف رضا گیلانی کے گھر میں آئے اور کہا ہم آپ کو جلسہ نہیں کر نے دینگے ،ہم نے واضح طورپر کہا ہم ہر قیمت پر جلسے کر کے رہیں گے ابتائیں تمہاری بات چلی ہے یا ہماری بات چلی ہے ، ہم نے پورے ملک کو کال دے دی ہے ، جمعہ کو بھی مظاہرے ہونگے اور اتوار کو بھی مظاہرے ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ پورے ملک سے عوام لاہور کی طرف روانہ ہونگے راستہ روک کر دیکھو

تمہیں یہ بہاکر لیجائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم قوم اور امت کی جنگ لڑ رہے ہیں ، ہم غریب کی عزت کی جنگ لڑ رہے ہیں ،ہمارے اوپر قوم کا قرض ہے اسے اتارنا ہے ، قوم کو ووٹ کا حق واپس دلانا ہے ،عوام کے ووٹ کے ساتھ زیادتی ہے اس کی عزت کو بحال کر نا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بڑے احتیاط کے ساتھ آگے جانا چاہتے ہیں ، ہماری شرافت ، ہماری تہذیب اور ہماری سیاسی اخلاقیات کو

کمزوری نہ سمجھا ئے ، ہم بہت آگے جا سکتے ہیں لیکن ابھی ہم نے صرف ڈنڈا دکھایا ہے ، ہمیں اشتعال مت دلائیں ،ہم تحمل کے ساتھ پاکستان کو چلانا چاہتے ہیں ، پاکستان کو مستحکم کر نا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری اسٹیبلشمنٹ طاقتور ہو لیکن وہ ہمیں کمزور کریں یہ سودا منظور نہیں ، قوم کو مضبوط بنائیں ، عوامی اداروں کو مضبوط بنائیں ، پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں اور پاکستان کو معاشی طورپر طاقتور بنائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…