فیصل آباد (آن لائن) ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن و فنانس برانچزبورڈ آ ف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نوید حسین قریشی کے جواں سال چھوٹے بھائی‘ پرنسپل کمپری ہینسو ہائی سکول مدینہ ٹائون فیصل آباد محترمہ مہر النساء کے دیور اور ممتاز طالب علم رہنما راسخ نوید قریشی کے چچا معروف قانون دان کاشان حسن قریشی ایڈووکیٹ حرکت قلب بند ہونے سے
اچانک انتقال کر گئے انا للہ و انا الیہ راجعون‘ مرحوم انتہائی نیک ‘ ملنسار‘ خدا ترس اور ہمدرد انسان تھے جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان کمالیہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی رسم قل میں بھی ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ مرحوم کی وفات پر آشفہ ریاض فتیانہ صوبائی وزیربہبود خواتین پنجاب‘ ریاض فتیانہ ایم این اے‘ فیض اللہ کموکا ایم این اے‘ میاں فرخ حبیب ایم این اے‘ چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین‘ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سید سلیم تقی شاہ‘ کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی‘ اوردیگر عہدیداران ایسوسی ایشن وبورڈ ایمپلائزسمیت سماجی‘ سیاسی‘ مذہبی اور شعبہ تعلیم وقانون سے وابستہ ممتاز شخصیات نے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔