’’مساجد میں قرآن کریم اور حدیث نبوی ﷺ کا درس جاری رہے گاجبکہ مدارس پر پابندی کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کااہم فیصلہ

30  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور( آن لائن )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مساجد پر پابندی نہیں، مدارس حکومتی فیصلوں کی پابندی کریں، مساجد میں قرآن کریم اور حدیث نبوی ﷺ کا درس جاری رہے گا، تعلیمی اداروں اور مدارس کے ہوسٹلز میں صرف35 فیصد طلبا کو رہنے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے اتحاد تنظیمات مدارس کے اجلاس کے بعد ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ

کورونا وبا کے پھیلا میں تیزی کے بعد تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اتحاد تنظیمات مدارس کے رہنماں کا اجلاس ہوا۔جس میں اتحاد تنظیمات مدارسکے علما نے یقین دہانی کروائی کہ ای سی اوسی کے تمام فیصلوں کی پاسداری کی جائے گی۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ مدارس حکومتی فیصلے کی پابندی کریں گے،مساجد پر این سی اوسی کی طرف سے کوئی پابندی نہیں ہے۔وہاں پر قرآن کریم اور حدیث نبوی ﷺ کا درس معمول کے مطابق ہوگا۔تمام تعلیمی اداروں کے ہوسٹلز میں 35فیصد طلبا کو رہنے کی اجازت ہے۔واضح رہے حکومت نے ای سی اوسی کی سفارشات پر تعلیمی اداروں میں10جنوری تک چھٹیاں کی ہوئی ہیں۔ جبکہ کاروباری اور دوسری سرگرمیوں کیلئے بھی ایس اوپیز جاری کر رکھے ہیں۔اسی طرح کوروبا کے باعث حکومت نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے مطابق کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے مختلف علاقوں میں8 دسمبر تک اسمارٹ لاک ڈاون کا نافذ کردیا ہے۔لاہور کے 26، راولپنڈی کے15، ملتان کے7، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے3 اور میانوالی کے 2 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا۔ اسی طرح لیہ کے 5، سرگودھا کے 4، گوجرانوالہ کے 3، فیصل آباد کے4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے شدید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگایا جا رہا ہے۔ ان علاقوں میں گروسری اسٹورز،آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پٹرول پمپ صبح 9 تا شام 7 بجے کھل سکیں

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…