پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آصفہ بھٹو کو سیاست میں کیوں لایا جارہاہے؟ سینئر صحافی حامد میر کابڑا دعویٰ

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور کالم نگار حامد میراپنے آج کے کالم ”دوبیٹیاں ایک کہانی“ میں لکھتے ہیں کہ کسی کو اچھا لگے یا بُرا، ملتان میں ایک نئی تاریخ بننے جا رہی ہے۔ آج(30نومبر) پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ہے۔ اِس پارٹی کے 54ویں یومِ تاسیس کا جلسہ

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ بن چکا ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس کے نام پر اِس جلسے کو روکنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے 28نومبر کو سکھر میں تحریک انصاف کے ایک یوتھ کنونشن سے خطاب کیا۔ سندھ حکومت نے اُنہیں روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔دوسری طرف ملتان میں پیپلز پارٹی کو اپنے یومِ تاسیس کے جلسے کے انعقاد سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ حکومتی وزراء الزام لگا رہے ہیں کہ اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا پھیلے گا لیکن نہ خود جلسوں سے باز آ رہے ہیں، نہ جماعت اسلامی کو جلسوں سے روک رہے ہیں اور عام آدمی یہ سوچ رہا ہے کہ کیا کورونا وائرس صرف پی ڈی ایم کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرپرسن بلاول بھٹو زرداری خود کورونا وائرس کا شکار ہیں۔27نومبر کو وہ اپنی چھوٹی بہن بختاور کی منگنی کی تقریب میں شریک نہیں ہو سکے۔ اِس تقریب میں بختاور سے چھوٹی آصفہ ایک آئی پیڈ لئے

مہمانوں میں گھوم رہی تھیں اور اسکائپ کے ذریعہ بلاول کی مہمانوں سے بات کروا رہی تھیں۔حکومت کے وزراء نے منگنی کی اِس چھوٹی سی غیرسیاسی تقریب پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی اور یہ بیانات دیے کہ بلاول کی بہن کی منگنی میں تو کورونا وائرس سے بچاؤ کے

لئے بہت احتیاطی تدابیر کی گئیں، سب مہمانوں سے کہا گیا کہ اپنے کورونا ٹیسٹ کروا کر آئیں لیکن بلاول کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کے باوجود ملتان کا جلسہ ملتوی کرنے کے لئے تیار نہیں۔ حکومت نے اِس معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ متانت کی بجائے رعونت آمیز لہجہ اختیار کیا

اور اِسی لہجے کے ردِعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے خود اعلان کیا کہ 30نومبر کو ملتان کے جلسے میں اُن کی نمائندگی آصفہ بھٹو زرداری کریں گی۔آصفہ نے ہمیشہ اپنے آپ کو عملی سیاست سے علیحدہ رکھا ہے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد بختاور خاندان کی زمینوں کی

دیکھ بھال اور کاروباری معاملات کی نگرانی کرتی ہیں۔ آصفہ کا زیادہ وقت اپنے والد کے ساتھ گزرتا ہے۔ وہ کبھی اپنے والد کو جوتے پہنا رہی ہوتی ہیں اور کبھی اُنہیں سگریٹ پینے سے روکتی نظر آتی ہیں۔آصف زرداری جب کسی کی نہیں مانتے تو پھر آصفہ سے سفارش کرائی جاتی ہے۔

پچھلے سال آصف زرداری نے طبی وجوہات کی بناء پر درخواست ضمانت دائر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ بلاول سمیت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بہت منت سماجت کی لیکن آصف زرداری درخواست ضمانت پر دستخط کے لئے تیار نہ تھے۔آخر کار بلاول نے آصفہ سے مدد حاصل کی

اور آصفہ نے اپنے والد کو درخواست ضمانت پر دستخط کے لئے راضی کیا۔ وہ اپنے والد اور بھائی دونوں کی لاڈلی ہیں لیکن والد اور بھائی نے فیصلہ کیا کہ ملتان کے جلسے میں آصفہ ضرور شرکت کریں گی۔آصفہ کی شرکت سے اپوزیشن جماعتوں کے حامیوں کو یہ پیغام ملے گا

کہ کورونا وائرس کی شدید لہر میں صرف عام لوگ احتجاج کے لئے نہیں نکلیں گے بلکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وہ بیٹی بھی ملتان پہنچے گی جس نے اِس سے پہلے کبھی کسی بڑے جلسے میں تقریر نہیں کی۔ملتان کے جلسے سے ایک نہیں بلکہ دو سابقہ وزرائے اعظم کی بیٹیاں خطاب کریں گی۔

چند سال پہلے تک کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ نواز شریف اور بینظیر بھٹو کی بیٹیاں ایک ساتھ ایک اسٹیج پر تقریریں کرتی نظر آئیں گی۔نواز شریف کو مختلف مقدمات میں اُلجھا کر نااہل قرار نہ دیا جاتا تو شاید مریم نواز سیاست میں نہ آتیں۔ اِسی طرح آصفہ بھٹو زرداری نے 2018کے

انتخابات میں اپنے والد اور بھائی کی انتخابی مہم میں تھوڑا بہت حصہ لیا لیکن وہ عملی سیاست سے دور رہیں۔اُنہیں ضمنی الیکشن کے ذریعہ سندھ اسمبلی کا رکن بننے کا مشورہ بھی دیا گیا لیکن اُن کی پہلی ترجیح اپنے بیمار والد کی تیمار داری تھی۔ پچھلے چند دنوں میں حکومت نے ایسے حالات

پیدا کر دیے ہیں کہ آصفہ کو اُن کے اپنے ہی خاندان نے سیاست میں دھکا دے دیا ہے۔ یہ بات یاد رکھی جائے کہ بلاول کی شخصیت اپنی والدہ اور والد دونوں کے اوصاف کا امتزاج ہے۔بلاول کبھی سخت بات کرتے ہیں اور کبھی اپنے والد کی طرح مفاہمانہ

رویہ بھی اختیار کر لیتے ہیں لیکن آصفہ اپنی والدہ کی طرح خطرناک ترین دشمن کی گولیوں اور بموں کے سامنے ڈٹ جانے والی طبیعت کی مالک ہیں۔اُنہوں نے بچپن سے اپنی والدہ اور والد کو سازشوں کے حصار میں دیکھا ہے جس کی وجہ سے اہم سیاسی معاملات پر اُن کا موقف قدرے جارحانہ ہے

اور اِسی لئے وہ ابھی تک سیاست سے پرہیز کرتی رہیں۔ اب وہ اپنے والد اور بھائی کی مرضی سے سیاست میں آ رہی ہیں تو اِس کا مطلب یہ ہے کہ والد اور بھائی مفاہمت کو خیر باد کہہ رہے ہیں اور مزاحمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔آصف زرداری پیپلز پارٹی کو بلاول کے حوالے کر چکے

ہیں اور بلاول نے پچھلے کچھ عرصے میں مفاہمت کا تجربہ کر کے دیکھ لیا ہے۔ آصفہ کو اپنی معاونت کے لئے سیاست میں لانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ جارحانہ سیاست کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…