بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز، مولانا فضل الرحمن سمیت تمام پی ڈی ایم قیادت کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں، مثبت آنے کی صورت میں ان کے ساتھ یہ کام کیا جائے، فیاض الحسن چوہان کا مطالبہ

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمولشنگ موومنٹ ملک دشمنی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے،اپنی کرپشن، لوٹ مار اور ٹکے ماری بچانے کے لیے اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں

پر اتر آئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو عوام کا درد ہوتا تو موجودہ حالات میں جلسہ نہ رکھتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیگم صفدر اعوان، مولانا فضل الرحمن سمیت تمام پی ڈی ایم قیادت کے کرونا ٹیسٹ کروائے جائیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا مجھے قوی امید ہے کہ ان سب کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئیں گے۔ ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے کی صورت میں ساری پی ڈی ایم قیادت کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام اور اپنی ذات کی حفاظت کے دوہرے معیار رکھنے والے قوم کے مخلص کیسے ہو سکتے ہیں۔ زرداری خاندان کے گھر میں دعوت کے لیے ٹیسٹ کروانا لازم اور عوام کو جلسوں کی ترغیب دینا انکا دوہرا معیار ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ عوام نے ان کے ملک دشمنی ایجنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…