جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی دوسری لہر ، بڑی سیاسی جماعت نے سیاسی سرگرمیاں جلسے جلوس معطل کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوئر دیر( آن لائن ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نااہل نالائق اور بد دیانت حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے، اور مہنگائی بروزگاری اور

بد امنی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے، عوام دو وقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، حکمرانوں کی بدنتی سے ملک سے برکت ختم ہوگئی ہے، اور عوام خواروزار ہوگئی ہے۔ملک میں کمر توڑ مہنگائی اور بے روزگاری موجودہ وزیراعظم کی نا اہلی ہے، حکومت اٹا مافیا چینی مافیا ڈیزل مافیا کے سامنے بے بس ہوگئی ہے، عوام کو اس نااہل نالائق اور بد دیانت حکمرانوں سے نجات دلائیں گے۔ ملک میں صدراتی نظام لانے کی باتیں ہورہی ہیں، لیکن عوام کو صدارتی نظام کسی طور پر قبول نہیں، ہم عوام کے ساتھ مل کر ان کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے اور یہ بھی امریکا کی غلام اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اہلکار ہیں۔دوسری جانب کورونا کی دوسری لہر کے باعث جماعت اسلامی نے 2 ہفتوں کے لئے سیاسی سرگرمیاں جلسے جلوس معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…