اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین آنے میں چار ماہ لگ سکتے ہیںچین کی ویکسین ہمارے لیے فائدہ مند‘ جس کا کلینیکل ٹرائل جاری ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ میں کورونا ویکسین کلینیکل ٹائم میں ہے ، چین کی کورونا ویکسین ہمارے لیے
فائدہ مند ہے ۔ جس کا کلینیکل ٹرائل پاکستان میں جاری ہے حکومت نے کوروناویکسین کے لیے فنڈز بھی مختص کردیئے ہیں۔تحقیق کی جارہی ہے ایک شخص کو کورونا ویکسین کتنی بار لگ سکتی ہے ۔معروف ماہرامراض سینہ ڈاکٹر شازلی منظور نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسین 10ہزارروپے کی ملے گی اور دسمبر میں ویکسین ملنا شروع ہو جائے گی ۔