اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کے کنٹریکٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے 4کروڑ روپے کمیشن حاصل کیا۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کیپیٹل اچیلس نامی کتاب کے صفحہ نمبر 78 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے تین نئی شوگر ملوں میں دلچسپی لیتے
ہوئے 421 ملین روپے استعمال کئے ۔ یہ کام انکی جانب سے نامزد افراد کے ذریعے کیا گیا۔ اسی طرح سٹیل ملز کے معاہدے میں انہیں 40 ملین روپے کک بیکس کی مد میں ملے ۔ زرداری کو کمیشن وصول کرنے پر مختلف خطاب بھی ملے اور پیپلز پارٹی کے دوسرے دور حکومت میں جب انہیں وزیر سرمایہ کاری کے طور پر تعینات کیا گیا تو وہ مسٹر 100 پرسنٹ بن گئے ۔