منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی دفعہ وہ کام کر دیا جو پہلے کوئی دوسری حکومت نہ کر سکی ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے بڑے طاقت ور لوگ چینی کی قیمت کا تعین کرتے تھے لیکن ان پر کوئی دوسری حکومت ہاتھ نہ ڈال سکی۔ ہماری حکومت نے پہلی بار یہ کام کیا۔فردوس عاشق اعوان سے

متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب پر کوئی کرپشن کیس نہیں، محکمہ اطلاعات میں کچھ مسائل تھے اور ہمارے ایک دو لوگوں کو ان سے مسئلہ تھا جس کی وجہ سے ان کا تبادلہ کیا گیا تھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کیساتھ 10سال پرانا رشتہ ہے اس ان پر کیس کا افسوس ہوا ہے کیونکہ ہم نے بہت عرصہ ساتھ گزارا ہے ۔ منصور علی نے استفسار کرتے ہوے پوچھا کہ آپ کو وہ میسجز کرتے ہیں لیکن آپ ان کے کسی میسج کا جواب نہیں دیتے ؟جس پر وزیراعظم عمران خا کا کہنا تھا کہ یہ بات چھوڑیں لیکن جو معاملہ ہے وہ یہ ہے کہ جہانگیر ترین اس وقت مشکل وقت سے گزار رہے ہیں ،کیس کا افسوس ہوتا ہے تاہم ان کے خلاف کارروائی ہورہی ہے اور جہانگیر ترین کے ساتھ شہباز شریف پر بھی ایف آئی آر ہوچکی ہے، مسابقتی کمیشن اور ایف آئی اے میں بھی تحقیقات ہورہی ہیں، چینی کے کارٹیل پر اس طرح پہلی بار کام کیا گیا،ہم تو قانون کے مطابق چل رہے ہیں،اس معاملے میں ہمارے لوگ بھی ہیں اور دوسرے بھی۔اس سوال پر کہ کیا جہانگیر ترین اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پاس تحریک انصاف کا کوئی عہدہ نہیں ہے جس پر بھی تحقیقات شروع ہوئی ہیں ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی شوگر مافیا تھا تاہم کبھی ان کے خلاف تحقیقات نہیں ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…