اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان حکومت بیروزگاروں کو روزگار دینے کی بجائے بر سر روزگار انسانوں کو زندہ د ر گور کر رہی ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ہزاروں ملازمین کو برطرف اور پچاس ہزار انسانوں کے معاشی قتل پر حکومتی فیصلہ کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان حکومت بے روزگار وں کو روزگار دینے کی بجائے بر سر روزگار انسانوں کو زندہ د ر گور کر رہی ہے ۔ ملک پر

بدترین سرمایہ دارانہ نظام مسلط کردیا گیا ہے ۔ کرپٹ مافیااور زرداروں کو تحفظ اور غریب عوام کے لیے زندگی کے اندھیرے ہی اندھیرے پھیلا دیے گئے ہیں ۔ پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری ، آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں سے بغاوت ہے ۔جبری برطرفیوں اور نج کاری کے خلاف جماعت اسلامی مظلوم مزدوروں کے ساتھ ہے ۔ حکومت اسٹیل ملز کے بعد پی آئی اے ، واپڈا اور ریلوے کو بھی نج کاری کا شکا ر کر دے گی ۔ نااہل حکومت ملک ، عوام اور معیشت پر بوجھ ہے ۔لیاقت بلو چ نے کہاکہ جو حکومت اپنی شہ رگ دشمن کے حوالے کرنے کو تیار ہو جائے ، وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی دبائو کے سامنے سرنڈر کر جائے گی ۔ جموں و کشمیر پر 5؍اگست( 2019 ء) کے بعد سے بھارتی فاشزم قیامت ڈھا رہاہے لیکن عمران سرکار کوئی قومی ایکشن پلان نہیں بنا سکی ۔ مسئلہ کشمیر پر بزدلی اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے کے عندیے حکومت کے خاتمے کا پروانہ ثابت ہوں گے ۔ حکومت غرور، تکبر و فسادی اسلوب چھوڑے اور قومی مسائل ، مسئلہ کشمیر و فلسطین ، اقتصادی تباہی اور کرونا کے خطرات کے سدباب کے لیے قومی ترجیحات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرے ۔ لیاقت بلو چ نے اپنی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے قائدین کے اعزاز میں ناشتہ کا اہتمام کیا اور ملکی حالات ، ملک بھر میں اتحاد امت کانفرنس کے انعقاد پر تبادلہ خیال ہوا ۔اس موقع پر سید افتخار حسین گیلانی ،

خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ ، امیر حمزہ ، سید ثابت اکبر، جاوید قصوری ، حافظ کاظم رضا ، نذیر احمد جنجوعہ ، مولانا مختار احمد سواتی ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، احمد سلمان بلوچ اور دیگر رہنما موجود تھے ۔ لیاقت بلو چ نے سید ثاقب اکبر کے ہمراہ ادارہ منہا ج القرآن کا دور ہ کیا ۔ خرم نواز گنڈا پورنے مرکز ، جامعہ مسجد کی تزئین و آرائش اور ریسرچ کے کاموں کی بریفنگ دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…