لاہور (پ ر )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں منتخب نمائندوں نے ملاقات کی- ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی سردار محمد خان لغاری، عمر اسلم خان اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ابرار الحق شامل تھے-منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے
علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا-وزیراعلیٰ عثما ن بزدارنے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمر ان خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا-پسماندہ علاقوں سمیت اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے۔منتخب نمائندے اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں -انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مسترد شدہ عناصر کا اکٹھ ہے -عاقبت نا اندیش عناصر کے پاس کوئی ایجنڈانہیں – یہ ٹولہ محض اقتدار کیلئے تڑپ رہا ہے اور تڑپتا رہے گا-جلسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی-حکومت عوام کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھاتی رہے گی- اپوزیشن رہنما ؤں کو صرف اپنی منفی سیاست کی فکر ہے، عوام کی نہیں لیکن حکومت کسی کو بھی لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگزاجازت نہیں دے گی-