ملتان (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کو بڑا دھچکا، ضلعی صدر خواتین ونگ مسلم لیگ (ن) ملتان ڈاکٹر حمیدہ خانم اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئیں،ڈاکٹر حمیدہ خانم نے مسلم لیگ (ن)کو خیر باد کہتے ہوئے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور کہاکہ میں مسلم لیگ (ن)کے بیانبہ سے اختلاف کرتے ہوے اپنا تعلق مسلم لیگ (ن) سے
ختم کر رہی ہوں اور مسلم لیگ کی فوج پر تنقید کی بھر پور مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے شدید رنج ہوا جسکی وجہ سے میں (ن)لیگ سے 22 سالہ رفاقت ختم کر رہی ہوں،انہوں نے کہا کہ پاک آرمی ہے تو ہم ہیں مسلم لیگ ن کو اپنے بیانیہ پر غور کرنا ہوگا،پاکستانی عوام نے مسلم لیگ ن کے بیانیہ کو مسترد کیا ہے۔