ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیگم شمیم اختر کو میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں اہم شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اورمسلم لیگ (ن) کے صدرمحمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاتی امراء رائے ونڈ میں شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کر دیاگیا، نمازجنازہ میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، صدر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، شریف فیملی کے عزیز و اقارب،سیاسی و مذہبی

جماعتوں کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں، کارکنوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی، مرحومہ کی رسم قل اتوارکو جاتی امراء رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی جس میں صرف شریف خاندان کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب شریک ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر کی میت برٹش ائیر ویز کی پرواز بی اے 259کے ذریعے لندن سے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لائی گئی۔ میت کے ہمراہ شریف برادران کی ہمشیرہ اوربہنوئی سمیت دیگر رشتہ داربھی لندن سے لاہور پہنچے۔مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے خاندان کے دیگر افراد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ہمراہ میت وصول کی۔ بعدازاں میت کو ائیر پورٹ سے ایمبولینس کے ذریعے شریف میڈیکل سٹی پہنچایا گیا اور سرد خانے میں رکھ دیا گیا۔ نماز جناز ہ سے کچھ دیر قبل محترمہ بیگم شمیم اختر کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے سرد خانے سے جاتی امراء رائے ونڈ ان کی رہائشگاہ پر لایا گیا جہاں پر شریف خاندان کے افراد، عزیز واقارب اورپارٹی کی خواتین رہنماؤں نے ان کا آخری دیدار کیا۔ میت کو کچھ دیر جاتی امراء رائے ونڈ میں رکھنے کے بعد دوبارہ ایمبولینس کے ذریعے شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا اور نماز ظہر کی ادائیگی کے فوری بعد میت کو نماز جنازہ

کیلئے مختص جگہ شریف میڈیکل سٹی کی گراؤنڈ میں لایا گیا۔ منتظمین کی جانب سے جناز گاہ کو نشانات اور خاردار تاریں لگا کرتین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ جامعہ نعیمیہ کے مہتم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی اور فاتحہ خوانی کرائی۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز،

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر،راجہ ظفر الحق،شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، راناثنااللہ،انجینئر خرم دستگیر، خواجہ سعدرفیق، اقبال ظفر جھگڑا، رامیر مقام، عطا اللہ تارڑ،پرویز ملک، غلام احمد بلور، جاوید ہاشمی،جمال کاکڑ، میاں جاوید شفیع، میاں طارق شفیع،سردار ایاز صادق،رانا مقبول، محمد زبیر،خواجہ محمد آصف،ملک ندیم کامران، علی پرویز ملک،

سردار اویس لغاری،سہیل ضیاء بٹ،کرنل (ر) مبشر جاوید، خواجہ عمرا ن نذیر، خواجہ سلمان رفیق، رانا مشہود، رانا ارشد، میاں جاوید لطیف، برجیس طاہر، طلال چوہدری،ملک ریاض، مہتاب عباسی،مرتضیٰ جاوید عباسی،سیف الملوک کھوکھر، حنیف عباسی، سینیٹر پروفیسر ساجد میر، منشا اللہ بٹ، مجتبیٰ شجاع الرحمان،راؤشہاب الدین، طلحہ برکی،اسد اشرف، قیصر امین بٹ،حاجی حنیف،

مرزاجاوید،ماجد ظہور،میاں مرغوب،بابر محمود،چوہدری شہباز، ارمغان سبحانی، میاں عبد الرؤف،وارث کلوسمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، کارکنوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو دوبارہ جاتی امراء لے جایا گیا جہاں پر مرحومہ کو شوہر

میاں محمدشریف کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین کے موقع پر شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت شریف خاندان کے افراد اورقریبی عزیز وا قارب موجود تھے۔تدفین کے عمل کے بعد ایک بارپھر مرحومہ اور شریف خاندان کے دیگر مرحومین کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔نما ز جنازہ کی ادائیگی میں شرکت کے لئے آنے والی شخصیات نے شہباز اور حمزہ شہباز سے ملاقات

کرکے محترمہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔ علاوہ ازیں بیگم تہمینہ دولتانہ،شائستہ پرویز ملک، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، سائرہ افضل تارڑ سمیت پارٹی کی دیگر خواتین رہنما جاتی امراء رائے ونڈ پہنچیں اور انہوں نے

مریم نواز سے اظہار تعزیت کیا۔پولیس کی جانب سے نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت کے پیش نظر شریف میڈیکل سٹی اور جاتی امراء کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے جبکہ ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنے کیلئے ٹریفک وارڈنز بھی تعینات رہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…