جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

اسٹیل مل کی مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،رقم ادا کرنیوالے ڈیلرز پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اسٹیل مل نے مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں5تا12ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ کردیا جس کے باعث پہلے سے مصنوعات کی خریداری کیلئے رقم ادا کرنیوالے ڈیلرز پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل مل کے مارکیٹنگ

ڈپارٹمنٹ نے بلٹس کی مختلف اقسام، ہاٹ رولڈ مصنوعات،امیونیم سلفیٹ،کولڈ رولڈ مصنوعات ، ایم ایس تھک پلیٹس،یو چینلز،ایم ایس سلیب،ہارڈ کوک،بائی پراڈکٹس،تار کول،استعمال شدہ ڈیزل ،آکسیجن /نائٹروجن اور رنر اسکریپ سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 25نومبر سے نافذ العمل ہوگا، بلٹس کے تمام گریڈ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور پرائم گریڈ بلٹس کی نئی قیمتیں 93,829 روپے سے لے کر 129,600روپے فی ٹن تک مقرر کی گئی ہیں۔اسٹیل مل کی جانب سے مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پہلے سے ان مصنوعات کی خریداری کیلئے ادائیگی مکمل کرنے والے ڈیلرز حضرات اس نئی صورتحال سے پریشان ہوگئے ہیں اور ان کا اسٹیل مل حکام سے کہنا ہے کہ وصول کردہ پے آرڈرز پر مصنوعات کی سپلائی کیلئے اضافہ کی گئی رقم وصول نہیں کی جائے ،دوسری جانب اسٹیل مل ذرائع کا کہنا ہے کہ مصنوعات میں اضافہ مارکیٹ کے مطابق کیا گیا اور اس کے نتیجے میں ادارے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…