پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پیرول پر رہائی کی اتھارٹی سیکرٹری داخلہ ، ڈی سی لیکن انتظار بنی گالہ سے جاری احکامات کا کیا گیا ،رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن ) پنجاب کے صدررانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ حکمران نفرت کی آگ میں جل رہے ہیں ،پاکستان اخلاقی دیوالیہ پن اور نفرت کی آگ میں داخل ہو رہا ہے ، پیرول پر رہائی کی اتھارٹی سیکرٹری داخلہ اور ڈپٹی کمشنر ہے لیکن انتظار بنی گالہ سے جاری ہونے والے حکامات کاکیاگیا ،جاوید لطیف کی اسی سالہ والدہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے ،انتقامی

کارروائیاں پوری قوم دیکھ رہی ہے یہ آگ لگے گی تو سب اس کی لپیٹ میں آجائیں گے۔ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں ہمارے پچاس یونین کونسل چیئرمین گرفتار کئے گئے ہیں،ملتان میں کنٹینر لگا کر علاقے کو بند کردیا گیا ہے ،شبلی فراز صاحب آپ کہتے تھے عوام نے بائیکاٹ کردیا ہے پھر کنٹینر کیوں لگا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ کورونا کے خطرے کے باوجود عوام اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں،عوام جانتے ہیں کورونا انیس ،اٹھارہ سے کم خطرناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تیرہ دسمبر کا لاہور کا جلسہ ضرور ہوگا،حکومت خود اپوزیشن کی وکٹ پر آچکی ہے ،عوام باہر نکلیں گے اور اس ظالم حکومت کے خلاف نکلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر قیمت پر ملتان کا جلسہ ہوگا ،اگر قاسم پارک نہ کھولا گیا تو پورے ملتان میں جلسہ ہوگا،اگر ملتان میں کسی لیڈر کے ساتھ کچھ ہواتو ایف آئی آر عمران خان کے خلاف جمع کرائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ملتان میں پی ڈی ایم کا بھرپور ساتھ دے گی ۔انہوںنے کہا کہ مریم نواز کا کھانا گھر سے آتا تھا تو کیا جو کھانا بچ جاتا تھا تو اس کے لئے فریج رکھوایا ہوا تھا،مجھے یاد ہے چھیدا ٹلی پریس کانفرنس کررہا تھا تو صحافی کے سوال پر کہا تھا ہاں مریم نواز سے موبائل ملا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ساری قیادت کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،ہماری سیاسی معاشرتی روایات کو روندا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کا پہلا

مرحلہ انتہائی پر امن تھا اور عوام نے شرکت کی ،پر امن جلسوں کو انہوںنے پر تشدد بنادیا ،ہمیں کسی کی ناراضگی اور صلح سے کوئی غرض نہیں ہے ،پی ڈی ایم حکمران ٹولے کے خلاف ہے ،حکومت کورونا کا بہانہ بنا کر اپوزیشن کو روکنے کی کوشش کررہی ہے ،بلاول بھٹو کی کورونا کی رپورٹ پر یقین رکھتے ہیںاللہ تعالیٰ انہیں صحتیابی دے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت انشا اللہ تعالی اگلے ڈھائی ماہ بھی پورے نہیں کرے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…