اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، کشمیر کا مسئلہ اٹھا دیا، سعودی عرب کی پاکستان کو بڑی یقین دہانی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی سمیت مختلف اقتصادی و تجارتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے، تاریخی بردانہ تعلقات قائم ہیں۔ جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نائجر میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس

کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات،خطے میں امن و امان کی صورتحال، کرونا عالمی وبائی چیلنج اور کثیرجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جی 20 سمٹ کے کامیاب انعقاد پر سعودی ہم منصب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور او آئی سی کے کردار کے حوالے سے بھی تبادلہ ء خیال ہوا۔وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سعودی عرب کی اصولی اور مستقل حمایت پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے واضح کیا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے اور دیرینہ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان کے ساتھ کثیرجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانیوالی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں وزرائے خارجہ کا توانائی سمیت مختلف اقتصادی و تجارتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا،دونوں ممالک کے مابین اس حوالے سے جلد وفود کا تبادلہ ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…