نجی سکولز مالکان نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دئیے حکام کو کیسے دھوکہ دیتے رہے؟سب کچھ کھل کر سامنے آگیا

27  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو بند کئے جانے کے حکومتی احکامات بالخصوص نجی سکولز مالکان نے ہوا میں اڑا ئیے ہیں جسے کے نتیجے میں شہر کی گلی اور محلوں میں واقع نجی سکولز مالکان نے

گزشتہ روز اپنے اپنے طلباء کو بغیر یونیفارم کے سکول طلب کر رکھا تھا اور ان سے فیسیں وصول کی جاتی رہی ہیں اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر کے 1150 سکولوں کو باقاعدہ مراسلے ارسال کردئیے ہیں۔ جن میں سکولز مالکان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کسی صورت سکول نہیں کھول سکتے اور اگر کوئی سکول کھلا ہوا پایا گیا تو اس کی انتظامیہ کو 40ہزار روپے سے دو لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے ،بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی نے نجی سکولوں کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی سربراہی میں باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو سکولوں میں اچانک چھاپے مار کر صورتحال کا جائزہ لیں گے اور سکولز مالکان کو موقع پر ہی جرمانہ کریں گے۔ واضح رہے کہ محکمہ ڈسٹرکٹ سکول ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی سکول مالکان کو بھی اپنے سٹاف کو ہفتے میں دو دن بلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…