بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شفقت محمود آپ کنفرم جنتی ہیں، چھٹیوں کے اعلان پر بچوں میں مقبولیت کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم کا ردعمل سامنے آ گیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق فیصلہ بوجھل دل سے کیا، امید ہے جنوری تک تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے ۔ بچوں میں جس طرح میری مقبولیت بڑھی خوش نہیں ہوں ۔ بچوں کو چھٹیوں کی

بجائے تعلیم پر توجہ دینی چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا پر چھٹیوں کے حوالے سے میری متعلق کئی باتیں مزاحیہ ہیں سوشل میڈیا پر بچوں میں جس طرح میری مقبولیت بڑھی ہے اس پر خوش نہیں ہوں سوشل میڈیا کا دور ہے لوگ تفریح محسوس کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق فیصلہ بوجھل دل سے کیا لیکن تعلیم سے پہلے بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے امید ہے جنوری تک تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے ۔ بچوں کی چھٹیاں کرنے کی بجائے تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے چھوٹی دنیا حقیقتوں سے آگاہ نہیں ہے ہماری ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بچوں کی طرف سے دی جانے والی دعائیں اچھی لگی ہیں ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ہم تو ہاسٹل میں بھی روتے پیٹتے جاتے تھے لیکن بدقسمتی سے ہمارا تو کوئی امتحان منسوخ نہیں ہوا ۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت کو کوئی نہیں پہنچ سکتا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…