جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح کر دیا، 13کروڑ کی بچت،بزدارحکومت کا لاہوریوں کیلئے تحفہ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سنٹرپوائنٹ گلبرگ پر لعل شہباز قلندرؒ(فردو س مارکیٹ) انڈر پاس منصوبے کا افتتاح کر دیا-وزیراعلی عثمان بزدار نے تختی کی نقاب کشائی کی اور دعا خیر کی-انڈر پاس کو تقریباً ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیاہے-وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ حکومت نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تعمیراتی لاگت میں 13کروڑ

روپے کی خطیر رقم کی بچت کی-سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے ایم ایم عالم روڈ اور کیولری گراؤنڈ کی طرف جانے والی ٹریفک میں روانی آئے گی-گلبرگ اور کینٹ ایریا کے دوران آمدورفت بلا تعطل ہوگی-لعل شہباز قلندر ؒ انڈر پاس سے روزانہ تقریباً ایک لاکھ شہری مستفید ہوں گے -ایندھن کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی-شہریوں کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا-انہوں نے کہاکہ تعمیراتی لاگت میں 13 کروڑ روپے کی بچت کا کریڈ ٹ موجودہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کو جاتا ہے-560 میٹر طویل لعل شہباز قلندرؒ انڈر پاس دونوں اطراف 2،2 لین پر مشتمل ہے-بارشی پانی کے اخراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں – منصوبے کو عظیم صوفی بزرگ لعل شہباز قلندرؒ کے نام سے منسوب کیاہے-لاہو رشہر کی تعمیر و ترقی پر پوری توجہ ہے -لاہور کے شہریوں کو مزید سہولتوں کی فراہمی کے لئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں -لاہور کے شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کریں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے لعل شہبازقلندرؒ (فردوس مارکیٹ)انڈر پاس کا دورہ بھی کیااور منصوبے کے افتتاح کے بعد انڈر پاس کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا- وزیراعلی عثمان بزدارنے انڈر پاس کے دونوں اطراف کا معائنہ کیااور تعمیراتی کاموں کے معیار کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلی نے معیاری کام کی تعریف کی اور مزدوروں کو شاباش دی-ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار

کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی- صوبائی وزراء میاں محمود الرشید،مراد راس،تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز چودھری،معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،چیف سیکرٹری، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران،اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل، سمیرا احمد، منتخب نمائندے، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…