جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی میں نومبر کے ماہ میں شدید ترین سردی کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا‎‎

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی اور مضافات میں موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش کے بعد رات گئے تک بوندا باندی کا سلسلہ جاری،بارش نے موسم کو بھی یکسر بدل دیا اور ٹھنڈ نے ڈیرہ جمالیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی سمیت سندھ میں دسمبر میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت بھی معمول سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،بارش کے ساتھ ہی

شہر کا بڑاحصہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ گزشتہ روز کراچی کا درجہ حرارت 5 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح نومبر کے مہینے میں کراچی میں شدید ترین سردی کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات ہلکی بارش کے بعد صبح میں بھی بوندا باندی اور ٹھنڈی تیز ہواؤں نے موسم سرد کردیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تیز ہوائیں موسم سر د رکھیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 26سے27 نومبرکو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاشہرمیں ہوائیں 16کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی 75فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق کراچی میں آئندہ دو سے تین روز موسم سرد رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔مغربی سسٹم کراچی سے ختم ہوگیا ہے،تاہم دسمبر کے پہلے ہفتے میں ایک اور مغربی سسٹم آسکتا ہے۔سندھ سمیت کراچی میں دسمبر میں معمول سے زاید بارشیں ہوسکتی ہیں۔ترجمان کے مطابق دو سے تین بارش کے اچھے اسپیل نظرآرہے ہیں۔دسمبر میں معمول سے کم درجہ حرارت جبکہ جنوری میں معمول کا درجہ حرارت رہ سکتاہے۔ گزشتہ رات سے جاری ہلکی بارش کراچی کی فضاؤں میں موجود آلودگی کوکم نہ کرسکی۔ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح 8بجے تیسرے نمبر پر موجود رہا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…