محسن داوڑ کو ملتان جلسہ میں شرکت کرنے دی جائے ، پیپلز پارٹی کی درخواست پر پی ڈی ایم قیادت نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

26  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کی درخواست کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے شیڈول کے مطابق ہی 30نومبر کو ملتان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ڈی ایم قیاد ت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کو ملتان جلسہ میں شرکت کی دعوت دینے

کی پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی ہے ،محسن داوڑ نے خود بھی آئندہ پی ڈی ایم کے کسی بھی جلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال کے باعث ملتان جلسہ 30 نومبر سے آگے بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی ۔والدہ کے انتقال پر نواز شریف نے سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں ۔نواز شریف ملتان جلسے سے خطاب نہیں کریں گے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ن لیگ کی درخواست کے باوجود پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں مقررہ تاریخ پر ہی کرنے کو تیار ہیں ۔پیپلز پارٹی کا جلسہ 30 نومبر کو ہی کرنے کا پلان برقرار ہے ۔پی ڈی ایم قیادت جلسے سے خطاب کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی والدہ شمیم اختر کی وفات کے بعد لاہور جلسہ متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے محسن داوڑ کو ملتان جلسے میں شرکت کی درخواست کی تھی تاہم پی ڈی ایم قیادت نے پیپلز پارٹی کی درخواست مسترد کردی ۔محسن داوڑ نے خود بھی ملتان جلسے میں شرکت سے انکار کر دیا۔ محسن داوڑ نے پی ڈی ایم سے بھی لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…