عمران خان نے کرسی نہ چھوڑی تو میں ایک اور اعلیٰ شخصیت کے استعفیٰ کا مطالبہ کرونگا، مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعظم کو گھر نہ بھیجنے کی صورت میں نئی دھمکی دے ڈالی

26  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو نہ گرانے کی صورت میں مقتدر حلقوں کو بڑی دھمکی دے دی ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی طاہر ملک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان

کی لڑائی یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں ان کی تذلیل ہوئی ہے ، اس لیے اب وہ وزیراعظم عمران خان کی واپسی کے علاوہ کسی قسم کی بات چیت نہیں کریں گے ، ان کی طرف سے ایک اور دھمکی یہ بھی دی جاتی ہے کہ اگر عمران خان کی حکومت نہ گئی تو وہ ایک اور اعلیٰ شخصیت کے استعفیٰ کا مطالبہ کریں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو گرین سگنل دیا ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ ق پر کام کرلیا ہے اس لیے اب وہ انتہائی لیول پر نہ جائیں اور الیکشن الیکشن نہ کھیلیں۔ چند روزقبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو حکومت کی پشت پناہی چھوڑنے کی مہلت دیتے ہیں،فوج ہمارا دفاعی ادارہ ہے،احترام کرتے ہیں، لیکن اگر وہ سیاسی ادارہ بننے کی کوشش کرے گا تو پھر تنقید برداشت کرنی ہوگی، پھر کلمہ حق بھی کہا جائے گا،تنقید بھی کی جائے گی اور نام بھی لیا جائے گا ، آپ کہہ دیں یہ ہماری حکومت نہیں ہے اس حکومت کیخلاف ہمارے ساتھ ملکر آواز ملائیں، پھر ہم بھائی بھائی ہیں ، آپ سیاست میں نہ آئیں دفاع سے کام رکھیں ، آپ دھاندلی کریں وہ جرم نہیں ، ہم دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں آپ خفا ہوتے ہیں لیکن اب برداشت کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…