منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب کی 8 ویمن یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کیلئے کوٹے میں اضافہ، 360 سیٹیں مختص:عثمان بزدار

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی اور وزیر صنعت حاجی محمد خان طور اتمن خیل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ بلوچستان ظہو راحمد بلیدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا

پاکستان کے استحکام او رترقی کیلئے مل کر کام کرنے کا جذبہ قابل تحسین ہے اور انہوں نے پنجاب اور بلوچستان کو قریب لانے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔ عثمان بزدار نے بلوچستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیر صنعت بلوچستان حاجی محمد خان طور اتمن خیل نے کہا کہ صوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی خدمات قابل تحسین ہیں اور عثمان بزدار نے حقیقی معنوں میں بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ساتھ بلوچستان کی ترقی بھی عزیز ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں بلوچستان کے طلباء کا کوٹہ مخصوص ہے۔ پنجاب کی 8 ویمن یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کیلئے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے۔ ویمن یونیورسٹیوں میں بلوچستان کی طالبات کیلئے 360 سیٹیں مختص کر دی ہیں۔ ویمن یونیورسٹیوں کے ہر ڈگری پروگرام میں بلوچستان کی طالبات کیلئے 2 نشستیں مختص ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خیر سگالی کے طور پر بلوچستان میں مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔ حکومت پنجاب گوادر میں پنجاب ہاؤس اور تفتان میں زائرین کیلئے سنٹر بنارہی ہے۔ خاران میں حکومت پنجاب کی طرف سے ٹیکنیکل کالج بنایا جا رہا ہے۔ موسیٰ خیل میں بینک آف پنجاب کی برانچ، ریسکیو 1122سنٹر، کالج کیلئے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ تربت میں ہسپتال بھی بنا رہے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ بلوچستان سے آنے والے لوگ ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔ ہمیشہ بلوچستان جا کر محبت دیکھی، پنجاب بھی محبتیں نچھاورکررہا ہے اور بڑے بھائی کی حیثیت سے پنجاب بلوچستان کی ہر مدد اورمعاونت کے لئے ہروقت تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…