ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو قیدی کا پنکھا درست کرانامہنگا پڑگیا، کروڑوں روپے مانگ لئے گئے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو قیدی کا پنکھا درست کرانامہنگا پڑگیا،آئی جی جیل خانہ جات شاہد محمود بیگ نے پنجاب بھر کی 42 جیلوں کے پنکھے ٹھیک کروانے کے لئے حکومت پنجاب سے 50کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے۔آن لائن کے مطابق جیل کا

ایک خراب پنکھا اور قیدیوں کی بیرک میں آہستہ چل رہا تھا جس کا وزیراعلی نے نوٹس لیا تھا جس پر جیل حکام نے پول کھول دیا کہ جیلیں بننے کے بعد کبھی دوبارہ پنکھے فراہم ہی نہیں کئے گئے، اب لاہور کی دونوں جیلوں سمیت پنجاب بھر کی 42 جیلوں کے لئے حکومت کو 50کروڑ خرچ کرنا پڑیں گے۔وزیراعلی نے چند ماہ قبل جیل کے دورے پر پنکھا آہستہ چلنے پر سپرنٹنڈنٹ ملتان جیل کو بھی معطل کیا تھا،اسی دورے کے بعد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جیلوں میں قیدیوں کے لئے لگائے گئے پنکھوں کی تفصیلات طلب کی تھیں،،آئی جی جیل خانہ جات شاہد محمود بیگ نے 12ہزار پنکھوں، جیلوں کی کئی کئی دہائیاں پرانی وائرنگ سمیت دیگر اشیا متعلقہ تبدیل کرنے کے لئے مکمل تفصیلی رپورٹ حکومت پنجابکو بھجوادیں۔جیل حکام کے مطابق لاہور کی دونوں جیلوں کے لئے 900پنکھے درکار ہوں گے کیونکہ ضرورت کے تحت پنکھے ہرسال مخیرحضرات کی جانب سے مہیا کئے جاتے تھے جبکہ حکومت کوڈیمانڈ بھجوانے کے اشیا کی فراہمی نہیں کی جاتی ہیں، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اورمحکمہ جیل کی جانب سے تیارکردہ تخمینہ 50 کروڑ ہے جس کی سمری بھجوادی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…