ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کالی بھیڑیں اداروں میں رکھے گی تو پھر خمیازہ بھی بھگتے، چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کر دیا 

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ اسکولوں کے اساتذہ کو مستقل کرنے کے حکم کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل زائد المیعاد ہونے پر خارج کردی۔ منگل کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے وفاقی حکومت کے کنٹونمنٹ اسکولوں کے اساتذہ کو مستقل کرنے کے حکم کے خلاف اپیل پرسماعت کی۔

عدالت نے زائد المیعاد اپیل دائر کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومتی ادارے زائد المیعاد اپیلیں دائر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتے؟ اپیل دائر کرنے میں تاخیر ہوجائے تو پھر عدالتوں میں کیا لینے آتے ہیں؟ ایک کلرک حکومت کے اربوں کے کام کو خراب کردیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارروائی کا حکم دیں گے تو کسی ماتحت پر ساری ذمہ داری ڈال دی جائے گی، جس کیس میں سپریم کورٹ نے کارروائی کا حکم دیا وہاں ساری ذمہ داری ماتحت عملے پر ڈال دی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ اداروں کے قانونی معاملات تو افسران کے ذمے ہونے چاہئیں کلرکوں کے نہیں، کالی بھیڑیں اداروں میں رکھیں گے تو پھر خمیازہ بھی بھگتیں، کوئی نہ کوئی ملا ہوا ہوتا ہے جو فیصلہ آنے کے بعد دبا لیتا ہے، حکومت اپنا کام نہیں کر رہی تو سپریم کورٹ کیوں کلرکوں کے پیچھے جائے۔عدالت عظمیٰ نے اپیل زائد المیعاد ہونے کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے اساتذہ کو مستقل کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…