منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سکول اور تمام تعلیمی ادارے بند اب اگلی جماعت میں ترقی کس بنیاد پر ہو گی؟ نرسری سے آٹھویں جماعت تک طلبا کو پاس کرنے کا فارمولا جاری

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر گذشتہ روز وفاقی حکومت نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب نرسری سے آٹھویں جماعت تک کے طلبا کو پاس کرنے کا فارمولا جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکولز

ایجوکیشن پنجاب نے نرسری تا آٹھویں جماعت تک بچوں کو پاس کرنے کا فارمولا جاری کر دیا ۔محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ اگلی جماعت میں ترقی اب ہوم ورک کی بنیاد پر ہو گی۔ نرسری سے پنجم جماعت کا ہوم ورک بچوں کو جاری کردیا گیا ہے۔ ایلیمنٹری کلاسز کا ہوم ورک 26 نومبر تک جاری کردیا جائے گا۔ ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر بچے کواگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات مئی یا جون میں ہوں گے۔کورونا وبا کے پھیلا میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں ایک بار پھر معطل کردی گئی ہیں۔ لیکن امتحانات کے حوالے سے فیصلہ صوبائی وزارتوں پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے تعلیمی ادارے ایک ماہ کے لیے بند کرنے کی تجویز دی جس سے تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا۔ جس کے بعد 25 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔وفاقی وزیر تعلیم

شفقت محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں گے۔ بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے۔11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے دوبار کھول دئیے جائیں گے۔ شفقت محمود

نے مزید کہا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے سے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔اسکول کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے۔11 جنوری کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے قبل کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔جنوری کے پہلے ہفتے میں رویو سیشن ہو گا۔ ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبہ کو رہنے کی اجازت ہو گی، بورڈ کے امتحانات مارچ اور اپریل کے بجائے مئی اور جون میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…