جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

سہولت بازار میں چینی 81 روپے کلو فراہم کی جا رہی ہے، آٹا تھیلا بھی نوٹیفائی ریٹ پر دستیاب ہے،عثمان بزدار

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج ظفروال، سمبڑیال اور سیالکوٹ کے طوفانی دورے کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سستے سہولت بازار کا دورہ کیا اور تھانے پر بھی چھاپہ مارا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار ظفروال میں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزداربغیر

شیڈول اچانک سبمڑیال پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے سمبڑیال میں سہولت بازار کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مختلف سٹالوں پر جا کر آٹا، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خریداری کیلئے آنے والوں شہریوں سے اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور قیمتیں بھی دریافت کیں۔ شہریوں نے سہولت بازار میں آٹے، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کا یہ اقدام ہمارے لئے ریلیف کا باعث ہے۔ سہولت بازار میں اشیاء سستے داموں دستیاب ہیں۔ خریداری کیلئے آنے والی خاتون نے وزیراعلیٰ کو اپنا مسئلہ پیش کرکے انصاف کی اپیل کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خاتون کو فوری انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہر صورت انصاف ملے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خاتون کے مسئلے کے حل کیلئے فوری طور پر انتظامی افسران کو ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں آٹا مقررہ نرخ پر دستیاب ہے۔ حکومت کے بروقت اقدامات سے چینی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔سمبڑیال کے سہولت بازار میں چینی 81 روپے کلو فراہم کی جا رہی ہے اور آٹا تھیلا بھی نوٹیفائی ریٹ پر دستیاب ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ظفروال سے سمبڑیال آیا ہوں تاکہ صورتحال کا خود جائزہ لے سکوں۔ عوام کی خدمت کے مشن میں کسی کو

رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سہولت بازار سے واپسی پر تھانہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اچانک چھاپہ مارا اور تھانے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے تھانے میں موجود شہریوں سے پولیس کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلیٰ نے حوالات کا معائنہ کیا اور حوالات میں موجود ملزمان سے گفتگو بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے تھانے میں قائم فرنٹ ڈیسک کا بھی جائزہ لیا اور طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کو درکار وسائل مہیا کر رہے ہیں، اب کارکردگی دکھانا ہوگی۔افسران اوراہلکار تھانے میں آنے والے سائلین کی داد رسی یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عمدہ کارکردگی پر تھانہ سیالکوٹ

ایئرپورٹ کے عملے کیلئے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ جو اچھا کام کرے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور عوام کی خدمت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نارووال کی تحصیل ظفر وال میں صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پیر سید سعیدالحسن شاہ کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر اوقاف

پیر سید سعیدالحسن شاہ سے ان کے بھائی سید فیض الحسن شاہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے پیر سید سعیدالحسن شاہ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پیر سید سعیدالحسن شاہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بھائی کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔اپنے پیارے کے بچھڑ جانے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ صوبائی وزراء ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی اور محمد اخلاق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…