اسلام آباد /کابل(این این آئی)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے خیر سگالی اور پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کیلئے کئی پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیدیا ہے ۔صدارتی محل سے جاری کئے گئے حکم کے مطابق ان پاکستانی قیدیوں کورہا کیا جائیگا جن کو افغانستان کی مختلف عدالتوں نے سزائیں سنائی تھیں ۔ حکم کے مطابق ان قیدیوں
کو رہا کیا جائیگا جن کی قید کی مدت میں ایک ماہ رہ گیا ہے اور ان کا باقی قید کی سزا معاف کر دی گئی ہے،ان پاکستانی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائیگا جنہوںنے اپنی سزا کی مدت پوری کرلی ہے تاہم جرمانے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے وہ رہا نہیں ہوسکے صدر نے ان کو بھی معافی دیدی ہے ۔حکم میں پاکستانی قیدیوں کی تعداد کی بارے نہیں بتایاگیا۔