ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

انتخابی نتیجے پر گلگت ریجن میں کشیدہ حالات، کرفیو لگانے کا عندیہ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت ( آن لائن ) ڈی آئی جی گلگت ریجن وقاص احمد نے کہا ہے کہ حالات زیادہ خراب ہوئے تو کرفیو لگا دیں گے، فی الحال حالات کنٹرول میں ہیں، شرپسندی میں 20 سے 25 افراد ملوث ہیں،کچھ لوگوں کو شناخت کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے کارکنان نے جی بی اے 2 گلگت 2 کے انتخابی نتائج میں دھاندلی پر احتجاجی مظاہرہ کیا، ریورویو روڈ سمیت مختلف مقامات پر

پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، مظاہرین نے ایک سرکاری دفتر اور چار سرکاری گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس پر حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے، مظاہرین نے الیکشن کمشنر کے دفتر کا گھیراؤ بھی کیا۔ دوسری جانب انتخابی نتائج میں دھاندلی کیخلاف دیامر میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کا احتجاج جاری ہے۔مظاہرین نے صدیق اکبر چوک میں ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی ہے۔سکردو میں دھاندلی کیخلاف پیپلزپارٹی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور سڑکیں بلاک کردیں۔ ڈی آئی جی گلگت ریجن وقاص احمد نے کہا کہ حالات کنٹرول میں ہیں ، دوبارہ خراب ہوئے تو کرفیو لگایا جاسکتا ہے، شرپسندی میں 20 سے 25 افراد ملوث ہیں، سی سی ٹی وی کی مدد سے کچھ لوگوں کو شناخت کرلیا ہے۔ دریںاثناء ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ جی بی میں حالات خراب ہوئے تو ذمہ دارچیف الیکشن کمشنراور وفاقی حکومت ہوں گے۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کا الیکشن چوری کرنے کے بعد اب تشدد پر اتر آئی ہے۔ ووٹ چوری ہونے کیخلاف پرامن احتجاج پر فائرنگ اور شیلنگ کی جارہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے فرانزک سے قبل حلقہ 2 کا رزلٹ دے کرمعاہدے کی خلاف ورزی کی۔مصطفیٰ نواز نے کہا کہ پْرامن مظاہرین پرتشدد کروا کر وفاقی حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔ کیسے ممکن ہے ووٹ پیپلزپارٹی کے زیادہ ہوں اور زیادہ نشستیں پی ٹی آئی کو مل جائیں؟ لوگ اس فاشسٹ حکومت کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدوارکو جتوانے کیلئے الیکشن کمیشن کا رکارڈ تک غائب کردیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…