جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

یہ لوگ یہ کام کر رہے ہیں، واجد ضیاء نے سیاستدانوں اور وزراء سے ملاقات کرنے، ان کی کالیں سننے اور ملنے پر پابندی عائد کر دی ، وزیراعظم نے بھی حمایت کر دی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء نے سیاستدانوں اور وزراء سے ملاقات کرنے، ان کی کالیں سننے اور ملنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ٹیلیفون کالیں اور بات نہ سننے پر وزراء اور بڑے سیاستدانوں نے وزیراعظم عمران خان کو شکایت کی ہے اور

واجد ضیاء کے خلاف تادیبی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم عمران خان نے واجد ضیاء کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے اور سیاسی رہنمائوں کے اثرورسوخ سے بالاتر ہو کر لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے وفاقی وزرائے اعلیٰ اور سیاستدانوں کو ٹیلیفون کالیں سننا اور ملاقات کرنے سے انکار کر رکھا ہے اور اپنے ماتحت عملہ کو بھی ہدایت کر رکھی ہے کہ کسی بھی سیاسی رہنماء یا کسی وزیر کی ٹیلیفون کال سے بات نہ کرائی جائے۔ کالیں نہ سننے پر بعض سیاستدان اور وزراء نے وزیراعظم سے شکایت بھی لگائی ہے لیکن وزیراعظم نے بھی واجد ضیاء کا ساتھ دیا ہے اور ان کے اقدامات کو سراہا ہے۔ واجد ضیا ء دیانتدار شخص ہے جس نے پانامہ لیکس پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنے اور شریف خاندان کے خلاف صاف شفاف تحقیقات کر کے ملک میں نیک نامی کمائی۔ اب وہ ڈی جی ایف آئی اے ہیں اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت کے اربوں روپے برآمد کرنے کے لئے ملزمان کے خلاف تحقیقات کرنے میں مصروف ہیں اور کئی وزراء بعض کرپٹ لوگوں کی سفارش کرنا چاہتے ہیں لیکن واجد ضیاء نے وزراء اور طاقتور سیاسی راہنمائوں سے نہ ملاقات کرتے ہیں اور نہ کالیں سنتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…