اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اس بار امتحان ملتوی نہیں ہوں گے بلکہ امتحان لازمی ہوں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں سارے فیصلے متفقہ طور پر کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ26 نومبر سے
تمام تعلیمی ادارے بند ہو جائیں گے، تعلیمی اداروں سے مراد مدراس، یونیورسٹیاں، کالجز اور اسکولز شامل ہیں۔شفقت محمود نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کے بارے میں بہت فکر مند ہیں، نجی اسکولوں کے لیے پہلے بھی ایک لون پیکج کا اعلان کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ کم فیسز والے پرائیویٹ اسکولزکے لیے کوئی پیکج لائیں۔