جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت سرگرم ہو گئی ،نئے امریکی صدر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائیں گے، بڑا اعلان

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعون سیعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات ۔ ملاقات میں عافیہ صدیقی کی واپسی سے متعلق اب تک ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیربرائے پارلیمانی امور

ڈاکٹربابراعوان سے امر یکی جیل میں گزشتہ 17سال سے قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے گزشتہ روز پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق اب تک ہو نے والی پیشرفت پر با ت چیت کی گئی ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پار لیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو اس بات کی یقین دہانی کر ائی کہ پاکستان تحر یک انصاف حکومت کی بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی اور ان کے مسائل حل کر نا اولین تر جیح ہے وزیر اعظم کی ذاتی کو ششو ں سے 5ہزار بیرون ملک سے قیدی واپس لائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی گزشتہ 17سال سے امریکی جیل میں پابند سلاسل ہے جو کہ د نیا میں نسوانی حقوق کی خلاف ورزی کا سب سے بڑا مقدمہ ہے حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر ر ہی ہے امید ہے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کوئی فیصلہ کر یں گے ۔ ڈا کٹر بابراعوان نے کہا کہ ایوان بالامیں وزارت خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے تازہ ترین کو ششوں کا بھی جائزہ رکھا ہے

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…