اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

شہباز شریف سے جیل میں لیگی رہنما کی مشاورت، نماز جنازہ اور جائے تدفین بارے اہم فیصلہ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

لندن /لاہور(این این آئی) عطااللہ تارڑ کی کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سے ان کی والدہ کے نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے مشاورت کی، بیگم شمیم اخترکی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں اداکرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور ان کی تدفین جاتی امرا میں کی جائے گی، بیگم شمیم اخترکومیاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی

پیرول پر رہائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر 95برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں، مرحومہ کی تدفین جاتی امراء سے متصل قبرستان میں کی جائے گی،علالت کے باعث نواز شریف کی بیرون ملک سے پاکستان آمد کا امکان نہیں جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پیرول پر رہائی پرنماز جنازہ اور تدفین میں شریک ہوں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، سابق صدر مملکت آصف زرداری،چیئرمین بلاول بھٹو زداری، مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین،صوبوں کے گورنرز،وزرائے اعلیٰ سمیت کابینہ اراکین اور سیاسی قیادت نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی والدہ محترمہ بیگم شمیم اختر 95 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئیں، مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جنرل عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شریف برادران کی والدہ محترمہ کے انتقال کی تصدیق کی۔بیگم شمیم اختر فروری میں لندن روانہ ہوئی تھیں۔ ان کی گزشتہ ایک ماہ سے ہی طبیعت ناساز تھی لیکن گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی

اور ان کا انتقال ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہوا۔ عطا اللہ تارڑ، مرزاجاوید اور دیگر رہنماؤں کے مطابق مرحومہ کی میت کو پاکستان لایا جائے گا اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاتی امراء سے متصل قبرستان میں تدفین کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق علالت کے باعث نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان نہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکم پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے خود جا کر شہباز شریف اور حمزہ

شہباز کو بیگم شمیم اختر کے انتقال کی اطلاع دی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز بیگم شمیم اختر کے انتقال کی خبر سن کر رنجیدہ ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پیرول پر رہائی ملنے پر نماز جنازہ اور تدفین کی رسومات میں شریک ہوں گے۔وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے بیگم شمیم اخترکے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف اور

حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی ان کا قانونی و اخلاقی حق ہے۔ حکومت جنازے کے وقت اور شریف خاندان کی جانب سے درخواست کی وصولی کے بعد اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی قانونی ٹیم اور عزیز و اقارب کو جیل میں ان سے مشاورت کی فوری اجازت دی گئی۔ مرحومہ شمیم اختر کی آخری رسومات کے حوالے سے حکومت کوئی سیاست

نہیں کرے گی۔ بزدار حکومت دکھ کی اس گھڑی میں شریف خاندان کے ساتھ ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز کو پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کے موقع پر دادی کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔ اس موقع پر پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں نے مریم نواز سے اظہارتعزیت کیا۔ اطلاع ملنے کے بعدمریم نواز جاتی امراء کے لئے واپس روانہ ہو گئیں۔صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی،وزیر اعظم عمران

خان،سابق صدر مملکت آصف زرداری،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق،مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی، صوبوں کے گورنرز،وزرائے اعلیٰ، کابینہ کے اراکین سمیت دیگر

سیاسی و مذہبی شخصیات نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوردعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اوراہل خانہ کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…