منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے 13ارب ڈالر کا قرضہ لے کربھی ایک اینٹ نہیں لگائی،ن لیگ کی وزیراعظم پر شدید تنقید

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے 13ارب ڈالر کا قرضہ لے بھی ایک اینٹ نہیں لگائی۔ڈویلپمنٹ اور انفراسٹرکچر بیڑہ غرق کردیا ہے۔میڈم فردوس راوی ریور شہبازشریف کا پروجیکٹ

جس پر عمران خان نے اپنی تختی لگائی ہے۔راوی ریور پروجیکٹ کے ہزاروں متاثر ین عمران خان کو بددعائیں دے رہے ہیں،جن کو لیڈ ایک صوبائی وزیر کے بھائی کررہے ہیں ۔مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مشیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاشہبازشریف نے اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ میں اراضی کے حصول کیلئے اربوں کی متاثرین کو ادائیگیاں کی۔دو ماہ سے راوی ریور پروجیکٹ کے متاثرین احتجاج کررہے ہیں لیکن پنجاب حکومت ٹی وی پر اس پروجیکٹ کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔میڈم فردوس جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے آپ اپنے نئے نویلے آقا کی خوشامد میں فیاض چوہان سے بھی آگے نکل گئی ہیں۔کوئی غیر ملکی کمپنی پی ٹی آئی کے کسی پروجیکٹ میں بھی سرمایہ کاری کرنے کی حامی نہیں ۔تین سال قبل جس غیر ملکی کمپنی نے ملکی ضرورت کے پروجیکٹ پر کام شروع کیا گیا اس کیخلاف نیب میدان میں آگیا۔ نیب کے خوف سے تمام غیر ملکی کمپنیاں بدظن ہو چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…