پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ڈی ایم کے پشاور جلسے میں دہشت گردی کا خدشہ ،نیکٹا نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے پشاور جلسے میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا اس ضمن میں جاری تھریٹ الرٹ کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے 22 نومبر کو پشاور میں

دہشت گردی کا خدشہ ہے۔نیکٹا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بڑے اجتماع پر دہشت گرد حملے کی سازش کی جا رہی ہے اور پی ڈی ایم کا پشاور جلسہ دہشتگردوں کا ممکنہ ہدف ہوسکتا ہے۔دوسری جانب پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ڈپٹی کمشنرمحمد علی اصغر کے مطابق پشاور میں کورونا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،پشاورمیں کورونا کیسز کی شرح میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں عوامی اجتماع کے باعث کورونا مزید پھیل سکتا ہے۔ کورونا پھیلنے کے خدشے کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان عارف اللہ اعوان نے کہا کہ ضلع میں دفعہ 144 کے تحت کورونا ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ڈی آئی خان میں کورونا سے متاثر ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ڈی آئی خان میں 30 دن تک 5 یا زیادہ لوگوں کے اجتماع پر پابندی ہوگی۔جلسے کی اجازت نہ ملے پر پیپلزپارٹی رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اجازت نہ دینے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…