بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور کو نئی شناخت دی ہے،سابق حکمرانوں نے خوبصورت شہر کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی:عثمان بزدار

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر لاہور کے داخلی و خارجی راستے ٹھوکرنیاز بیگ پر خیر مقدمی آرائشی گیٹ ”باب لاہور“ کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹھوکر نیاز بیگ پر بنائے گئے باب لاہور منصوبے کا افتتاح کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے تختی کی نقاب کشائی کر کے منصوبے کا افتتاح کیا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ

باب لاہور کی تعمیر سے دوسرے شہروں سے لاہور آنے والوں پر شہر کا خوشگوار تاثر قائم ہو گا۔لاہور باغوں اور پھولوں کا شہر ہے، باب لاہور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا۔منصوبے کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ جنکشن کی ری ماڈلنگ بھی کی گئی ہے اورنہر کے ساتھ گرین ایریاز قائم کئے گئے ہیں۔سٹریٹ لائٹس، حفاظتی جنگلے اور آرائشی روشنیاں لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باب لاہور 130فٹ چوڑا اور 60فٹ بلند ہے اور اس کے دونوں اطراف سٹیل ورک سے درود شریف لکھا گیا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ لاہور کو نئی شناخت دی ہے۔سابق حکمرانوں نے خوبصورت شہر کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ لاہور کے دیگر داخلی و خارجی راستوں کو بھی خوبصورت بنائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لاہور، اسلام آباد موٹروے اور لاہور ملتان موٹروے کے ذریعے آنے والی ٹریفک اس گیٹ سے گزر کر لاہور میں داخل ہورہی ہے۔تعمیراتی کام کے دوران ایک منٹ بھی ٹریفک نہیں روکی گئی۔ ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور کے نیچے سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، نذیر چوہان، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ، ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے ممبر انجینئر عامر ریاض قریشی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل فارقلیط میر، قدیر باجوہ اور چیف انجینئر ایل ڈی اے عبد الرزاق چوہان نے تقریب میں شرکت کی-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…