ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی لاہور آرٹس کونسل الحمرا آمد

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ اطلاعات و ثقافت اور لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محفل سماع میں شرکت کی۔ محفل سماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔ نامور قوال استاد آصف سنتو خان نے حمد یہ و نعتیہ قوالی سے سماں باندھ دیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدارکی محفل سماع میں گہری دلچسپی، حمدیہ اور نعتیہ کلام غور سے سنتے رہے۔ محفل میں حاضرین وجد وسرور میں

قوالی سے محظوظ ہوتے رہے۔ محفل سماع میں قوال اور ہمنوا نے عارفانہ و صوفیانہ کلام بھی پیش کیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار اور حاضرین نے فن قوالی کے دل موہ لینے والے انداز کو سراہا۔ آصف سنتو خان اور ہمنوا کی پراثر تان اور لے پر حاضرین کی بھرپور داد ۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے قوال آصف سنتوخان اور ہمنوا کو سٹیج پر جاکر داد دی اور کہا محفل سماع صوفیا کرام کی قدیم روایت ہے – محفل سماع انسان کو روحانی سکون مہیا کرتی ہے۔ پاکستانی قوالوں نے فن قوالی سے دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے – ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ میں نعتیہ مشاعرے اور محافل سماع کا سلسلہ جاری رہے گا- ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منا کر دنیا کو حضورکے اعلی و ارفع مقام اور اسوہ حسنہ کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں – مشیر وزیر اعظم مرزا شہزاد اکبر، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،،معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، اراکین اسمبلی ، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اوراعلی حکام نے بھی محفل سماع میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…