جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

خلیجی اور یورپ ممالک سے بیروز گار پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری جاپانی ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار ، جرمنی کیساتھ معاہد ہ طے پا گیا

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بیرون ملک افرادی قوت کی طلب میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے۔ جو لوگ بے روز گار ہوکر وطن آئے ہیں انہیں دوبارہ بیرون ملک بھیجنے پر کام ہورہا ہے۔ کم ترین تنخواہ پر بے روز گار ہونے والوں کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز

جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے 18 ماہ کے دوران 97000 ہزار پاکستانی کو بیرون ملک ملازمت پر بھیجا ہے ۔بھیجے جانے والے تمام افراد کو فنی تربیت دی گئی تھی۔ کوریا سعودی عرب متحدہ عرب امارات نے ہنر مند افراد کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جاپان کے ساتھ ملازمت کوٹے کے لئے مفاہمت کی یاداست پر دستخط کیئے ہیں۔ جاپان سے ماہرین کی ایک ٹیم پاکستان آئے گی۔ جاپانی ٹیم مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرے گی۔جرمنی کے ساتھ ہنر مند افراد قوت کے لئے 30 لاکھ یورو کا معاہدہ کیا ہے۔زلفی بخاری ن کہا کہ کرونا میں پاکستان نے اپنے شہریوں کو بہتر طریقے وطن واپس لایا گیا۔ پاکستان دنیا بھر سے اپنے 5 لاکھ شہریوں کو وطن واپس لایا ۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے چھٹیوں پر آئے افراد واپس جارہے ہیںپاکستان کے مقابلے بھارت اور بنگلہ دیش کے لوگ ذیادہ ملازمتوں سے فارغ ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کم ترین تنخواہ پر بے روز گار ہونے والوں کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ کابینہ جلد ان افراد کے لئے احساس پروگرام میں پاسپورٹ کی شرط ختم کر دے گی۔ کینڈا کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں۔ نجی شعبے کے تعاون سے کینیڈاافرادی قوت بھیجی جائے گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…