پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شیخ رشید کی ہوشیاری پکڑی گئی کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح محض دکھاوا، ٹرین تو پہلے سے ہی چل رہی تھی، حقائق سامنے آگئے

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح محض ایک دکھاوا ہے۔روزنامہ جنگ میں اعظم علی کی شائع خبر کے مطابق دھابیجی سے سٹی ریلوے اسٹیشن تک سرکلر ریلوے پہلے سے چل رہی تھی وہاں صرف نئی بوگیوں کی ٹرین چلا کر افتتاح

کردیا گیا ہے جبکہ کراچی کے ڈویژنل کمرشل آفیسر ناصر نذیر کا کہنا ہے کہ سٹی ریلوے اسٹیشن سے اورنگی ٹائون تک کے ٹریک پر سرکلرٹرین چلانے کے لئے ابھی کا م جاری ہے اور کچھ ماہ درکار ہونگے۔کراچی کے دیگر سرکلر ریلوے اسٹیشنز تک ریلوے ٹریک کی بحالی کا معاملہ جوں کا توں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اورنگی ٹائون ریلوے اسٹیشن تک ٹریک بحال کرنے کے لئے حکام کو دو ماہ کا عرصہ دیا گیا ہے مگر یہ حالات پر منحصر ہے کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کس طرح کی جاتی ہے۔ذرائع کے مطابق جمعرات کو کو کیا گیا افتتاح صرف عدالتی دبائو کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سرکلر ریلوے کا کریڈٹ چیف جسٹس پاکستان کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید اربن ٹرانسپورٹ مکمل کریں گے جس میں عوام کو ساری سہولت دیں گے۔ ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے 25 سال بعد شروع ہورہی ہے، 40 کلومیٹر ٹریک

مکمل کیا ہے اور 13 اسٹاپ کے ساتھ سروس شروع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے کا سارا کریڈٹ چیف جسٹس کو جاتا ہے، کے سی آر کا کریڈٹ عمران خان کو بھی جاتا ہے اور ٹرین چلنے پر سندھ حکومت بھی اس کا مکمل کریڈٹ لے سکتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ

دوسال میں ٹریک بنے گا، یہ ایک دو دن کی بات نہیں ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید اربن ٹرانسپورٹ مکمل کریں گے جس میں عوام کو ساری سہولت دیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ قبضہ مافیا کو سندھ حکومت نے ہٹانا ہے، اس حوالے سے ہمیں کراچی میں کسی سیاسی

جماعت کی سپورٹ نہیں، سندھ حکومت کا کام ہے قبضہ کیے ہوئے اسٹیشن خالی کرائے اور ہم خالی کرائیں گے بہت بڑا قبضہ ہے، ریلوے کی زمین پر اتنا قبضہ ہے کہ ایک پلاٹ بیچیں تو ریلویکا سارا خسارہ ختم ہوسکتاہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعلان کیا کہ سرکلر ریلوے کا کرایہ 30 روپے ہوگا اور 750 روپے کا پاس بنے گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…