پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی میں10مہینوں کے دوران 322 شہری قتل سی پی ایل سی نے جرائم کے اعدادو شمار جاری کردیئے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی( سی پی ایل سی)نے کہاہے کہ 10 ماہ کے دوران کراچی میں 322 شہریوں کو قتل کردیا گیا جبکہ 18ہزار موبائل فون چھینے گئے۔سی پی ایل سی نے رواں سال کے 10 ماہ میں ہونے والے جرائم کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

جس میں بتایاگیاہے کہ وارداتوں کے دوران 322شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ، جنوری سے اکتوبر تک بھتہ خوری کی17وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اغوا برائے تاوان کی 2 اور بینک ڈکیتی کی ایک واردات ہوئی جبکہ ، شہریوں سے 10ماہ میں تقریبا18ہزار موبائل فون چھینے گئے اور 1300سیزائدگاڑیاں چوری یاچھینی گئیں جبکہ 30ہزار سے زائد شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے 281گاڑیاں،1845موٹرسائیکلیں ریکورکیے، چھینے گئے 1885موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔حکام کے مطابق سی پی ایل سی کی جانب سے ہر ماہ کے اختتام پر جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے جاتے ہیں تاہم شہریوں کی جانب سے موبائل فون یا موٹرسائیکل چھیننے کے بہت سے واقعات درج نہیں کروائے گئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…