منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کی جانب اہم پیشرفت کتنے آزاد امیدواروں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کردیا؟پیپلز پارٹی ، ن لیگ کی تمام امیدیں دم توڑ گئیں

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت سازی کی جانب اہم پیش رفت ،آزاد امیدواروں کی تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ آغاز ہو گیا ۔اجی بی ایل اے 9 سکردو 3 سے منتخب آزاد امیدور وزیر سیلم کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی ۔

اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ۔وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون اور سینئر مرکزی نائب صدر ارشد داد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کاکہنا تھ کہ اسکردو سے منتخب آزاد امیدوار وزیر سلیم کی شمولیت کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے باشعور عوام نے ریاست مخالف بیانیے کو دفن کردیا ہے۔ سیف اللہ خان نیازی نے کہا گلگت بلتستان کی تاریخ کے پرامن اور شفاف انتخابات میں رائے دھندگان نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا ، تحریک انصاف اور اسکے اتحادیوں پر بھرپور اظہارِ اعتماد پر گلگت بلتستان کے عوام کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا مضبوط حکومت کی تشکیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ حکومت سازی کے بعد پوری توجہ گلگت بلتستان کی تعمیر و فلاح پر مرکوز کریں گے ۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں گلگت بلتستان کو غیر معمولی ترقی سے ہمکنار کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…