لاہور (آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ممکنہ جلسے اور جلوسوں سے نمٹنے کے لئے پنجاب پولیس نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس سلسلے میں آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے بھر کے تمام اضلاع میں تعینات اینٹی رائٹ فورس کو
الاٹ سازو سامان کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ پنجاب کے 36 اضلاع کے پولیس سربراہان کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اینٹی رائٹ فورس کے زیر استعمال سازوں سامان جن میں کٹ، ڈنڈے، آنسو گیس کے شیل اور اسلحہ سمیت دیگر اشیاء کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات فراہم کریں۔ تاکہ کمی کو دور کیا جاسکے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب نے تمام اضلاع سے تین تین چاق و چوبند ڈی ایس پی عہدے کے افسران کے نام انسپکٹر اور سب انسپکٹر کے عہدے کے اہلکاروں کے نام بھی مانگ لئے ہیں۔ تفصیلات طلب کرنے کا مقصد ضرورت پڑنے پر اینٹی رائٹ فورس سمیت پولیس افسران کو کسی بھی جگہ طلب کیا جاسکے گا۔