منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اگر اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مذاکرات کی آفر آئی تو حتمی فیصلہ کون کرے گا ؟ عبد الغفور حیدری نے نے واضح کر دیا  

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری  نے گلگت بلتستان میں دوبارہ شفاف انتخابات کرانے کا  مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جماعتوں پر مشتمل قومی کمیشن بنایا جائے جو پاکستان اور گلگت بلتستان کے انتخابات کی نگرانی کرے،گلگت بلتستان انتخابات بارے پہلے ہی خدشے کا اظہار کیا تھاہماری بات درست ثابت ہوئی ،

پی ڈی ایم نے اجلاس میں انتخابات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرنا ہے،پی ڈی ایم جماعتوں نے فیصلہ کرنا ہے ان کو جعلی انتخابات کے بعد حلف اٹھانا چاہیے یا نہیں،الیکشن کمیشن قانون کے تحت وزرا اور عہدیدار انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے تھے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ رو زپارلیمنٹ  لاجز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ رات کو امیدوار جیتا صبح ہار گیاچار پانچ حلقوں میں ہماری کامیابی تھی ہرا دیا گیا،ہم بڑی مشکل سے دوبارہ گنتی پر ایک نشست پر کامیاب ہوئے ،گلگت بلتستان میں دو ہزار اٹھارہ عام انتخابات کی یاد تازہ کی گئی ،ا نتخابات کے نام پر ڈرامہ رچایا گیا اور ووٹ خریدے گئے،دھاندلی سے متعلق کسی ادارے نے بلایا تو ثبوت پیش کریں گے انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر اور دیگر کو بھی انتخابی مہم سے منع کرنے کو کہا گیا تھا مگر انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی گئیں وزرا سمیت  وزیر اعظم نے بھی وہاں کا دورہ کیا اعلانات کئے جعلی بیلٹ پیبرز بڑی تعداد میں تقسیم کئے گئے حلقہ دو گلگت میں  جیتنے والے کو دو ووٹوں سے ہرا دیا گیابیلٹ پیپر من پسند افراد کو دئے گئے جن کو جتواناتھا انھو ں نے کہا کہ منتخب اراکین کو خرید کر پی ٹی آئی میں شامل کیا گیادوہزار اٹھارہ کے فارمولے کو گلگت بلتستان میں دوہرایا گیااس دھاندلی کا کون ذمہ دار ہو گا،نوٹس کون لے گا؟انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر ان وزرا کو کون سزا دے گا،الیکشن سے قبل دو سو ارب روپے کے

ترقیاتی کاموں کے وعدے کیے گئے الیکشن سے قبل ترقیاتی کاموں کے وعدے دھاندلی کے زمرے میں آتے ہیں گلگت بلتستان انتخابات میں حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا ۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو مستعفی ہونا چاہیے،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان انتخابات میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے مین ناکام ہوئے،گلگت بلتستان الیکشن کمیشن کے

تمام عہدیداران کو مستعفی ہوجانا چاہیے،ہمارا مطالبہ ہے ،گلگت بلتستان انتخابات پر تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کیے ہیں،اگر اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مذاکرات کی آفر آئی تو حتمی فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی،گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کی پیشگی اطلاعات تھیں لیکن حکومت کا چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے انتخابات میں حصہ لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…