اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

ویلڈن ٹیم عمران خان! وفاقی کابینہ کا گلگت الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے فیض آباددھرنا خوش اسلوبی سے حل کرنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی کاوشوں کی تعریف کی جبکہ گلگت بلتستان انتخابات میں شاندار کامیابی پر زلفی بخاری،علی امین گنڈا اور مراد سعید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پہلی بار تحریک انصاف پر اعتماد کیا ہے

اور ہم اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیںگے،خطے میں ریکارڈ ترقیاتی کام اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت یہاں وزیرا عظم ہائوس میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بیشتر ایجنڈا آئیٹمز کی منظوری دیدی،کابینہ نے کورونا کے علاج کی  ادویات کی درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دیدی جس کے مطابق کورونا کے علاج کے لئے ادویات ٹیکس فری درآمد کی جاسکیں گی ۔کابینہ ارکان نے گلگت بلتستان الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور ویلڈن ٹیم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے گلگت الیکشن میں زلفی بخاری،علی امین گنڈاپوراور مراد سعید کی بھر پور الیکشن مہم کی تعریف کی اور کہا کہ انتخابات میں کامیابی سیف اللہ نیازی سمیت پی ٹی آئی کی پوری ٹیم کا اعزاز بھی ہے ،تحریک انصاف کے وزراء اور پارٹی لیڈر شپ نے دن رات محنت کی،اکثریت حاصل کرنے پر تحریک انصاف کے ہر کارکن کو شاباش دیتا ہوں۔عمران خان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام سے کیے وعدے پورے کریں گے،گلگت بلتستان کی عوام نے پہلی بار تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ہم اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیںگے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جھوٹ اور فریب کی سیاست کی اور الیکشن جیتنے کے بعد کچھ کام نہیں کیا ہم اس روایت کو توڑیں گے اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں گے ،انہوں نے کہا کہ وزراء الیکشن مہم کے دوران علاقائی مسائل سے

آگاہ ہیں وہ مجھے عوامی مسائل کی لسٹ تیار کریں ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔اس موقع پر کابینہ اجلاس میں شریک وزراء نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ رد کردیاہے اور تمام تر امیدیں تحریک انصاف کے ساتھ لگا لی ہیں ۔کابینہ اجلاس میں اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر پر بھی ارکان  نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تجاویز دی ہیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ

کورونا سے بچنے کے لئے پہلے سے احتیاط برتنا ہوگی،ویکسین آنے میں دیر ہے،لوگ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں،لوگ زیادہ سے زیادہ ماسک کا استعمال کریں ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیض آباد دھرنے  کے کامیاب اور نتیجہ خیز مذاکرات  ممکن بنانے پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو شاباش اور تعریف کی ، پیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے ذاتی دلچسپی اور موثر کردار کی بدولت مسئلے کو پرامن طور پر حل کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…